تازہ ترین

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...
Array

ملیحہ لودھی اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کی نائب صدر منتخب

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقتصادی اور سماجی کونسل کی نائب صدرمنتخب ہونا پاکستان پرعالمی برادری کے اعتماد کا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ملیحہ لودھی اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کی نائب صدر منتخب ہوگئیں، اقتصادی اورسماجی کونسل اقوام متحدہ کے اہم ذیلی اداروں میں سے ہے۔

پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی متفقہ طور پر ایشیا پیسیفک خطے سے منتخب ہوئیں، اجلاس میں 53 ممالک نے ڈاکٹرملیحہ لودھی کی متفقہ تائید کی۔

پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا ہے کہ نائب صدرمنتخب ہونا پاکستان پر عالمی برادری کے اعتماد کا ثبوت ہے، اقتصادی وسماجی پالیسی سازی میں پاکستان کے اہم کردار کی تائید ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ ترقی پذیرممالک کے مفادات کے فروغ کے لیے کام کروں گی، اقوام متحدہ کو مزید فعال بنانے کے لیے بھی کوششیں کروں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں پاکستان اقوام متحدہ کی 54 رکنی اقتصادی وسماجی کونسل کا رکن منتخب ہوا تھا۔ کونسل کو رابطہ پالیسی کے جائزے، اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی مسائل پر سفارشات تیار کرنے اور تمام پائیدار ترقیاتی اہداف پر عمل درآمد کا اختیار حاصل ہے۔

Comments

- Advertisement -