ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

وزیر اعظم نے کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا، ملیحہ لودھی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوا ز شریف نے جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا۔

نیویارک میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت اورانسانی حقوق کے پہلوؤں کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے عالمی برادری کو اپنی ذمہ داریاں یاد دلائیں، انہوں نے بتایا کہ عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لیا ہے۔

مقبوضہ کشمیرکے عوام کو ان کا جمہوری اورآئینی حق ملناچاہئیے، بھارت کا پاکستان کو تنہا کردینے کا دعویٰ غلط اور بے بنیاد ہے۔ امید ہے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اچھارد عمل سامنے آئے گا۔

اسی سے متعلق : یک طرفہ جوہری بندش کسی صورت قبول نہیں،ملیحہ لودھی

انہوں نے کہا کہ بچوں اورخواتین کو پیلٹ گن سے نشانہ بنانے پر بان کی مون بھی حیران تھے، ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کو تنہا کردینے کا دعویٰ غلط اور بے بنیاد ہے، بان کی مون نے پاکستان اوربھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کی ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ روز جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر میں بھارتی جارحیت سے متعلق عالمی برادری کو آگاہ کیا تھا۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں