The news is by your side.

Advertisement

وزیرِ خارجہ عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا مقدمہ کامیابی سے پیش کر رہے ہیں، ملیحہ لودھی

نیویارک: اقوامِ متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورۂ نیویارک کام یابی سے جاری ہے، وہ عالمی برادری کےسامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی نے اقوامِ متحدہ کے دورے پر گئے وزیرِ خارجہ کے حوالے سے کہا کہ وہ آج روسی ہم منصب سے بھی اہم ملاقات کریں گے، ان کا دورہ کام یابی سے جاری ہے۔

قبل ازیں نیویارک میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک افغان تعلقات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ زلمے خلیل زاد کو امریکا نے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کیا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، وزیرِ خارجہ شاہ محمود اور زلمے خلیل زاد نے افغان مفاہمتی عمل کو کام یاب بنانے پر اتفاق کیا۔


یہ بھی پڑھیں:  خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کلیدی کردار ادا کررہا ہے: ملیحہ لودھی


ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات منسوخ ہونا قابلِ افسوس ہے، پاکستان کے ساتھ مذاکرات بھارت کے پاس اہم موقع تھا، پاکستان تمام پڑوسی ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل نہ ہونے سے اقوامِ متحدہ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، ہم اقوامِ متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں اصلاحات کے خواہش مند ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں