نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی،علاقائی تعاون مزید مضبوط کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بھاری جانی ومالی قربانیاں دیں۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کا مزید تعاون درکارہے، کوئی ملک دہشت گردی کے عفریت سے تنہا نہیں لڑسکتا۔
پاکستانی سفیر کے مطابق کہ دہشت گردی اورانتہاپسندی اب بھی بڑا سیکیورٹی چیلنج ہے، دہشت گردی کے خلاف عالمی،علاقائی تعاون مزید مضبوط کرنا ہوگا۔
ملیحہ لودھی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسداد دہشت گردی آپریشن کیا، جس میں 2 لاکھ سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔
سنگین جرائم کےسد باب کےلیے اقوام متحدہ یکساں معیاراپنائے‘ ملیحہ لودھی
خیال رہے کہ دو روز قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ شہریوں کوتحفظ، انسانیت سوزجرائم سے بچانے میں دہرا معیارنہ اپنایا جائے۔
اس موقع پرملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیری بھارت کےغیرقانونی قبضے میں زندگی گزاررہے ہیں اور فلسطین کے معاملے پربھی سلامتی کونسل خاموش تماشائی ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔