The news is by your side.

Advertisement

مقبوضہ کشمیرمیں سنگین صورت حال ہے، ملیحہ لودھی

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی سے خطاب مقبوضہ کشمیر پرمرکوز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورت حال ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیرکی صورت حال کے پیش نظروزیراعظم کا دورہ بہت اہم ہے، وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی سے خطاب مقبوضہ کشمیر پرمرکوز ہوگا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ یواین سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں بھی مسئلہ کشمیر زیربحث آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے دورےسے سفارتی مہم عروج پر پہنچے گی۔

مقبوضہ کشمیرمیں 49ویں روز بھی کرفیو

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 49ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں