جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

امریکا سے تعاون امداد کی بنیاد پر نہیں تھا، ملیحہ لودھی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکا سے تعاون امداد کی بنیاد پر نہیں تھا، اگر اقدامات کو نہ سراہا گیا تو پالیسی کا جائزہ لیں گے۔

اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے امریکی ترجمان کی میڈیا گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستان کا امریکا سے تعاون کسی امداد کی بنیاد پر نہیں تھا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے قومی مفاد اور اصولوں پر امریکا سےتعاون کیا اگر ہمارے اقدامات کو نہ سراہا گیا تو پاکستان پالیسی کا جائزہ لے کر آئندہ کی حکمتِ عملی مرتب کرے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور اس کی روک تھام کے لیے مختلف آپریشنز میں بھر پور حصہ لیا، امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی تسلیم کرے اور دوسروں پر الزامات عائد کرنے سے گریز کرے‘۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی ہرزہ سرائی: چین پاکستان کی حمایت میں‌ سامنے آگیا

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے رواں سال کے پہلے ہی روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دھمکی آمیز ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے تھے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ امریکا نے 15 برسوں کے دوران اربوں ڈالر کی خطیر رقم پاکستان کو امداد کی مد میں دی مگر دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

پاکستان کی جانب سے ٹرمپ کے ٹویٹ کا بھرپور جواب دیا گیا جبکہ چین نے بھی امریکا کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو باز رہنے کا مشورہ دیا، چین نے کہا ہے کہ دنیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے غیرمعمولی کردار ادا کرنے کا اعتراف کرے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں