اسلام آباد: پاکستان نے سلامتی کونسل کو خط لکھ کر بھارتی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
سرحد پرمستقل بھارتی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کو خط لکھ کر آگاہ کردیا، ملیحہ لودھی کی جانب سے کہا گیا کہ بھارتی فوج نے ورکنگ باونڈری اور ایل اوسی پربے گناہ شہریوں کونشانہ بنایا، اقوام متحدہ اشتعال انگیزی ختم کرانے میں کردار ادا کرے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ جولائی میں بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی چھتیس مرتبہ خلاف ورزی کی، اگست میں بھارتی جارحیت میں اضافہ ہوا، اگست میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے بیس شہری شہید اورستانوے زخمی ہوئے۔
انہوں نے بھارت کی سیز فائرکی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔