تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

’چند دنوں میں ڈالر 290 تک پہنچ جائے گا‘

کراچی: صدر فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ رواں ماہ بڑی تعداد میں ایکسچینج کمپنیز کے کاؤنٹر پر ڈالر فروخت کیلیے لائے گئے۔

ملک بوستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 500 ملین ڈالر اسٹیٹ بینک کو جمع کروا سکیں گے، کریک ڈاؤن کے باعث یومیہ 20 ملین ڈالر تک بینکوں میں جمع کروانے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں ڈالر 290 تک پہنچ جائے گا، آپریشن اور کریک ڈاؤن جاری رہتا ہے تو ڈالر مزید نیچے جا سکتا ہے، ایکسچینج کمپنیوں نے شکایات کی ڈالر بیچنے والوں کے گھر جا کر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ملک بوستان نے تجویز دی کہ حکومت ایک پورٹل بنائے جس میں غیر ملکی کرنسی بیچنے والوں کا نمبر رجسٹرڈ کرے، جو لوگ اپنی غیر ملکی کرنسی فروخت کرنے آ رہے ہیں ان کو سہولت فراہم کی جانی چاہیے۔

چند روز قبل صدر فاریکس ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ تین دن کے دوران اسٹیٹ بینک کو 3 ملین ڈالر جمع کروائے گئے، ملک بھر میں تمام ایکسچینج کمپنیز کے پاس ڈالر فروخت کرنے والوں کا رش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صورت حال ایسی ہی رہی تو اگلے ہفتے ڈالر 300 سے بھی نیچے آ جائے گا، پوری دنیا میں ایکسچینج کمپنیاں موجود ہیں، یہ کمپنیاں 2010 سے اب تک 50 ارب ڈالر ملک میں لے کر آئی ہیں۔

اس سے قبل ملک بوستان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایک سال بعد ڈالر کا اوپن مارکیٹ ریٹ انٹر بینک سے نیچے آگیا ہے، اس کا کریڈٹ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو جاتا ہے۔

ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ایکسچینج کمپنیز نے 2 روز میں 20 ملین ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کروا دیے، آج مارکیٹ میں ڈالر خریدنے والے نہ ہونے کے برابر تھے۔

Comments

- Advertisement -