اسلام آباد میں دسویں سی ای او سمٹ ایشیا دوہزارپندرہ کی تقریب میں بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کو بہترین کارکردگی پر بزنس لیڈر شپ کا ایوارڈ دیا گیا، ملک ریاض نےکرپشن میں کمی کے لئے ایک اور پانچ ہزار کے نوٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دسویں سی ای او سمٹ ایشیا دوہزارپندرہ اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں ملک ریاض نےخصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا ملک کو حکمران نہیں رہنماء چاہیئے، ملک میں پینے کا صاف پانی نہیں، آٹھ کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے، یہاں ہر بڑی بیماری موجود ہے لیکن اس کاعلاج نہیں، نظام اور اس کو چلانے والے ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کا کاتمہ کردیا جائے تو پاکستان بھی دنیا کی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوسلتا ہے،پاکستان میں ہر سال سیلاب کی آفت آتی ہے لیکن حکمران اس بات پر توجہ نہیں دیتے ار نہ ہی عوام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیکس میں پچاس فیصد کمی کی جائے، کرپشن کےخاتمے کے لئے بانڈز ،ایک اور پانچ ہزار کے نوٹ ختم کئے جائیں۔
ملک ریاض نے کہا کہ جو قومیں بحران سے نہیں نکلتیں وہ کبھی ترقی نہیں کرتیں۔
سی ای او سمٹ ایشیاء کی جانب سے ملک ریاض کو بہترین کارکردگی پر بزنس لیڈر شپ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔