یوم دفاع وشہدا کی مہم کا بحریہ ٹاؤن بھرپور حصہ بنے گا، ملک ریاض

کراچی : بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض نے یوم دفاع وشہدا کی مہم میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کردیا اور کہا ہ یوم شہدا پر تمام شہدا کے گھر جاکر انھیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے یوم دفاع و شہدا منفرد انداز میں منانے کے اعلان کے بعد چیئرمین ملک ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بحریہ ٹاؤن یوم دفاع وشہدا کی مہم کا بھرپور حصہ بنے گا، یوم شہدا پر تمام شہدا کی تصاویر لگا کر ان کے گھر جائیں گے اور انھیں خراج عقیدت پیش کریں گے، ہمیں پیار ہے پاکستان سے۔
بحریہ ٹاؤن @OfficialDGISPR کی یوم شہدا کی مہم کا بھر پور حصہ بنے گا.
ہم یومِ شہدا پر اپنے تمام شہدا کی تصاویر لگا کر اور ان کے گھر جا کر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کریں گے.#WeLovePakistan #BahriaTown#ہمیں_پیار_ہے_پاکستان_سے— Malik Riaz Hussain (@MalikRiaz_) August 29, 2018
یاد رہے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہدا پر آئی ایس پی آر میں پلاننگ کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوم دفاع و شہداء منفرد انداز میں ہمیں پیار ہے پاکستان سے کے نام سے منایا جائے گا۔، کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی اور وطن کی حفاظت کے لیے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں : ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کے نام سے یوم دفاع وشہداء منایا جائے گا ،ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیومیں منعقد تقریب براہ راست نشر کی جائے گی، جس کے لئے سول سوسائٹی ، میڈیا اور افواجِ پاکستان کے نمائندوں کو آگاہ کیا گیا ہے، وزارت اطلاعات ،آئی ایس پی آر مہم کا فوکل پوائنٹ ہوں گے،شرکاء کو شہیدوں کی فہرست اور پتے مہیا کیے گئے ہیں، قوم کے نمائندے ہر شہید کے گھر جائیں گے۔
میجر جنرل آصف غفور نے قوم سے بھرپور شمولیت کی درخواست کرتے ہوئے کہا آئیے زندہ قوم کی طرح اپنے شہداکو یاد رکھیں ، ہمارےشہدا نے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کے لیےقربان کیا ، شہید ہمارے اصل ہیرو ہیں ، شہیدوں کو سلام ، ہمیں پیار ہے پاکستان سے۔