سنہرے اور گھنگریالے بالوں والا وہ کھلاڑی جس نے کرکٹ کیریئر کا اختتام کامیابی سے کیا

ڈھاکا: اپنے منفرد باؤلنگ اسٹائل اور بالوں سے پہچان بنانے والے سری لنکا کی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے آخری میچ کھیل کر ایک روزہ کرکٹ کو بطور پروفیشن خیر باد کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن فاسٹ بولر لاستھ ملنگا نے گزشتہ روز بنگلا دیش کے خلاف اپنے کیریئر کا آخری ون ڈے میچ کھیلا جس میں انہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلادیش کے خلاف آخری میچ میں شاندار استقبال کیا گیا اور انھیں گارڈ آف آنر بھی دیا گیا، انہوں نے پہلے اوور میں بغیر کوئی رن بنائے تمیم اقبال کو کلین بولڈ کیا اور اننگز کی آخری گیند پر بھی وکٹ لی، مجموعی طور پر انہوں نے 9.4 اوورز میں 38 رنز دیے اور تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
سری لنکا کی ٹیم نے بنگلادیش کو ہوم گراؤنڈ پر 91 رنز سے شکست دی۔ منفرد انداز سے گیند بازی کرنے اور دلچسپ ہیئر اسٹائل رکھنے والے ملنگا نے 15 سالہ کیریئر کے 226 ون ڈے میچز میں 10ہزار 800 سے زائد ڈلیوریز پھینکی اور 338 وکٹیں حاصل کیں۔
Lasith Malinga’s Farewell – Special Moments: https://t.co/CFvNyRWtDS #ThankYouMalinga #Legend pic.twitter.com/CvgqNeulVw
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) July 27, 2019
بنگلادیش کے خلاف کیرئیر کے آخری ون ڈے میں ملنگا کو شاندار انداز سے الوادع کہا گیا۔ کرکٹ بیٹس کے سائے میں 35 سالہ باؤلر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ملنگا نے آخری ون ڈے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔ لاستھ ملنگا ون ڈے میں 3 ہیٹ ٹرک اور 4 گیندوں 4 وکٹیں لینے والے واحد بولر ہیں۔
#ThankYouMalinga 🙏
Lasith Malinga plays his farewell ODI today.
A legend of the game 💪
Yoker King 👑️
🔹Only bowler to take 4 wickets in 4 balls
🔹3 ODI hat-tricks, most among all bowlers
🔹872 Yorkers in ODIs since 2010#LKA #SriLanka #SLvBAN #Malinga pic.twitter.com/RwA7rGads6— Sri Lanka Tweet 🇱🇰 (@SriLankaTweet) July 26, 2019