The news is by your side.

Advertisement

ملنگا کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کولمبو: سری لنکن ٹیم کے فاسٹ باؤلر لیستھ ملنگا نے ایک روزہ عالمی کرکٹ سے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ملنگا نے اعلان کیا کہ وہ 26 جولائی کو بنگلادیش کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلیں گے اور اُس کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے، سری لنکن ٹیم کے کپتان کرونا رتنے نے فاسٹ باؤلر کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی۔

سری لنکن ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ملنگا کی ریٹائرمنٹ ہمارے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے کیونکہ وہ نہ صرف اہم باؤلر تھے بلکہ اچھی کارکردگی بھی دکھاتے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ابھی فی الحال ہمارے پاس ایسی کوالٹی والا کوئی باؤلر نہیں جو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوسکے یا مخالف ٹیم پر اُس کا رعب ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم ایسے باؤلرز کی تلاش میں گزشتہ ایک ماہ سے لگے ہوئے تھے جو ابتدائی اوورز میں نئی گیند کے ساتھ وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتا ہو البتہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی خاص کامیابی نہ مل سکی۔

سری لنکا کی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم بنگلادیش کے خلاف ہونے والی تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں نئے باؤلر کو موقع دیں گے اور اُن کی صلاحیتوں کو جانچیں گے کیونکہ 26 کے بعد ملنگا ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

کرونارتنے نے بتایا کہ لیستھ ملنگا بنگلادیش کے خلاف تین ایک روزہ میچ کی سیریز کا پہلا میچ کھیلں گے اور پھر کرکٹ کی دنیا کو خیر باد کہہ دیں گے۔

سری لنکا کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملنگا 26 جولائی جمعے کے بعد سے ون ڈی میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے البتہ وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیل جاری رکھیں گے۔

ملنگا نے کیریئر پر مختصر نظر

ملنگا نے ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ کا ڈیبیو 2004 سے کیا، انہوں نے 225 میچ ایک روزہ میچز کھیلے اور سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ 335 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں