The news is by your side.

Advertisement

کراچی: رینجرز کا سوشل سیکیورٹی اسپتال پر چھاپہ،اسلحہ برآمد

کراچی : سندھ رینجرز نے سوشل سیکیورٹی اسپتال ملیر پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی ایک گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی کارروائی کے دوران ملیر میں واقع سوشل سیکیورٹی اسپتال سے بھاری تعداد میں مختلف ہتھیاروں کی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہےکہ برآمد ہونے والے اسلحے میں ایس ایم جی،اکیاسی ایم ایم رائفل اور سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں شامل ہیں اور یہ اسلحہ شہر میں بڑی کارروائیوں میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

علاوہ ازیں رینجرز نے لیاری میں بھی ایک کارروائی کے دوران گینگ وار کے 5 کارندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں