جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

ملیر جیل سے فرار ہونے والا قیدی ضمانت کیلیے خود عدالت پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملیر جیل سے مبنیہ طور پر فرار ہونے والا قیدی خود ہی عدالت پہنچ گیا، قیدی نے انکشاف کیا کہ وہ خود فرار نہیں ہوا تھا پولیس نے خود رہا کیا۔

تفصیلات کے مطابق ملیر جیل کراچی کے فرار قیدی نے بھانڈا پھوڑ دیا، عدالت پہنچ کر بتایاجیل سے نہیں بھاگا، حکام نے خود چھوڑا، جیل حکام کا کہنا ہے کہ تیکنیکی غلطی ہوئی ہے جس کا فائدہ ملزم کو پہنچا۔

کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والا قیدی شوکت حیات خود ہی ضمانت کے حصول کیلئے ایڈیشنل سیشن جج ملیر کی عدالت میں پہنچ گیا، ملزم شوکت نے عدالت میں انکشاف کیا کہ میں جیل سے غائب نہیں ہوا تھا، جیل حکام نے خود رہا کیا۔

دو مقدمات میں ضمانت ملی اور باقی میں پولیس کو پیسے کھلائے، اس نے بتایا کہ فرار نہیں ہوا تھا، تھانہ سکھن کے سب انسپکٹر طارق رؤف نے ضمانت کرائی اور اس کے گھر میں پناہ لی ہوئی تھی۔

قیدی شوکت حیات نے عدالت سے استدعا کی کہ میں مقدمات کا سامنا کرنا چاہتا ہوں لہٰذا ضمانت دی جائے، ملزم کی درخواست پرعدالت نے ضمانت منظور کرلی، ایڈیشنل سیشن جج ملیر نے جیل حکام اور تھانوں سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف متعدد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

دوسری جانب  ملیر جیل حکام کا کہنا ہے کہ کوئی قیدی جیل فرار نہیں ہوا، جیل کلرک کی تیکنیکی غلطی کا فائدہ ملزم کو پہنچا، شاہ لطیف اور اسٹیل ٹاؤن تھانوں سے مقدمہ نمبر اٹھائیس بٹا اٹھارہ کی انٹریاں آئیں تھیں۔

کلرک نے غلطی سے ایک ہی تھانہ سمجھا اور ملزم چھوڑ دیا، جیل حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم فرار ہوتا تو ایک اور مقدمے میں گرفتار کرتے، ملزم نے عدالت سے ضمانت کرالی ہے اب نہیں پکڑسکتے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں