بندروں کی حرکات کے مختلف واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، جن میں سے کچھ ناخوشگوار لیکن کچھ انتہائی قابل دید ہوتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک مادہ بندر ندی پر بیٹھی اپنے بچے کو نہلا رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مادہ بندر اپنے بچے کے منہ پر پانی ڈال رہی ہے جبکہ بندر کا بچہ پانی سے مسلسل نکلنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔
وائرل ویڈیو دیکھ کر کئی صارفین نے حیرانی کا اظہار کیا جبکہ متعدد نے اس پر اپنے تبصرے بھی کیے۔
This is the way mother teaches their kid that no one else can take a bath for you… pic.twitter.com/bMko4N4hXk
— Susanta Nanda IFS (@susantananda3) July 27, 2021
گزشتہ روز شیئر کی جانے والی ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ویڈیو دیکھ کر حیران ہوئی، میں بھی وائلڈ لائف کنسور بننے کی راہ پر گامزن ہوں۔
ایک دوسرے صارف نے کہا کہ بہت سی مائیں نوزائیدہ بچوں کو پیروں کے بیچ رکھ کر اسی طرح نہلاتی ہیں۔