تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

دانت کے درد میں مبتلا شخص ’ڈرل بٹ‘ نگل گیا

امریکی ریاست الینوائے کے شہری کو کلینک کا دورہ کرنا مہنگا پڑ گیا، مذکورہ شخص نے غلطی سے ڈرل بٹ نگل لی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 60 سالہ ٹام جوزسی نے بتایا کہ وہ عام معمول کے طریقہ کار سے گزر ہے تھے جب انہوں نے غلطی سے ایک سانس لی جس سے دانتوں کے ڈاکٹر کا آلہ ان کے پھیپھڑوں میں چلا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں دندان ساز کے پاس تھا ایک دانت میں درد تھا اور پھر اگلی چیز جو مجھے معلوم ہوئی کہ مجھے بتایا گیا کہ میں نے یہ ٹول نگل لیا ہے۔

ٹام کے مطابق میں نے واقعی یہ محسوس نہیں کیا کہ یہ نیچے جاتا ہے مجھے صرف کھانسی محسوس ہوئی۔

ڈاکٹر عبدالرئیس نے جوزسی کا علاج کینوشا ارورہ میڈیکل سینٹر میں کیا۔

ڈرل بٹ بظاہر جوزسی کے پھیپھڑوں میں تھوڑا سا نیچے تھا اور دکھائی نہیں دے رہا تھا اس کے لیے انہیں سی ٹی اسکین سے گزرنا پڑا۔

ڈاکٹر نے کہا کہ جب میں نے سی ٹی اسکین کو دیکھا اور دیکھا کہ وہ چیز کہاں بیٹھی ہے تو یہ واقعی پھیپھڑوں کے دائیں نچلے حصے پر بہت نیچے تھا۔

ایسا لگتا تھا کہ انہیں آپریشن کرنا پڑے گا لیکن ڈاکٹروں نے پہلے ایک نیا طریقہ آزمانے کا فیصلہ کیا۔

ایلریس کی ٹیم کی طرف سے استعمال کیا جانے والا کیتھیٹرعام طور پر پھیپھڑوں کے کینسر کی جلد تشخیص کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس صورت میں وہ اسے پھیپھڑوں میں داخل کرنے اور اس کو محفوظ طریقے سے ہٹانے میں کامیاب ہو گئے۔

جوزسی نے وسن کو بتایا میں کبھی اتنا خوش نہیں تھا جتنا میں نے اپنی آنکھیں کھولیں اور میں نے اسے اس ماسک کے نیچے ایک چھوٹے سے پلاسٹک کے برتن کو ہلاتے ہوئے اس میں موجود آلے کے ساتھ مسکراتے ہوئے دیکھا۔

چار دن تک اپنے پھیپھڑوں میں رکھی ڈرل بٹ اب جوزسی کے گھر میں ایک شیلف پر نمائش کے لیے ہے۔

Comments

- Advertisement -