پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

لڑکی کو پستول دکھانے والے نوجوان نے خود کو گولی مار لی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں نشے میں دھت نوجوان نے اپنی دوست کو پستول دکھانے کے بعد غلطی سے خود کو گولی مارلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے علاقے تلک نگر کے رہائشی 25 سالہ نوجوان نے پارک میں موجود اپنی دوست کو پستول دکھانے کے بعد حادثاتی طور پر خود کو گولی مارلی۔

گولی لگنے کا واقعہ جمعہ کی رات 11 بجکر 10 منٹ پر پیش آیا، سونو شرما کو اس کی دوست میگھا نے زخمی حالت میں دین دیال اسپتال منتقل کیا۔

رپورٹ کے مطابق میگھا نے پہلے جھوٹ بولا کہ سونو شرما کو نامعلوم افراد نے گولی ماری ہے۔

یہ پڑھیں: خبردار! ٹک ٹاک کے شوق نے فرسٹ ایئر کے طالبعلم کی جان لے لی

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران میگھا نے بتایا کہ واقعے کے وقت شرما نشے میں تھا اور اس نے اپنے پاؤں پر حادثاتی طور پر گولی چلادی تھی، پولیس نے میگھا کے بیان کے بعد شرما کو گرفتار کرلیا۔

تلک نگر پولیس نے سونو شرما کے 26 سالہ دوست منوج کو بھی گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پستول برآمد کرلی، پولیس کا کہنا ہے کہ سونو شرما اور منوج کے خلاف اسلحہ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں