تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکی ریاست ورجینیا میں مسلمان لڑکی کا قتل، تحقیقات جاری

ورجینیا : واشنگٹن سے ملحقہ ریاست ورجینیا میں سترہ سالہ مسلمان امریکی لڑکی کو مسجد کے باہر سے اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا، قتل میں ملوث نوجوان امریکہ میں غیر قانونی طور ہر رہائش پذیر ہے۔

امریکی ریاست ورجینیا میں سترہ سالہ مسلمان لڑکی نبرا حسنین کو اس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ ایک ریسٹورنٹ میں سحری کرنے کے بعد اپنے دوستوں کے ہمراہ واپس مسجد جارہی تھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسجد واپس جاتے ہوئے نبرا حسنین اور اس کے دوستوں کا ایک کار سوار سے جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران کار سوار نے بیس بال بیٹ سے نبرا حسنین کو تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے دوست وہاں سے بھاگنے میں کامیاب رہے۔

پولیس کے مطابق کار سوار نبرا حسنین کو کار میں ڈال کر ایک تالاب کے پاس لے گیا اور وہاں اس کا قتل کر کے لاش تالاب میں پھینک دی۔ پولیس نے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے، جس کی شناخت بائیس سالہ ڈارون مارٹینز ٹوریس کے نام سے ہوئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق قتل میں ملوث نوجوان امریکہ میں غیر قانونی طور ہر رہائش پذیر ہے۔

دوسری جانب نبرا کا خاندان اور مسلم کمیونٹی اس واقعہ کو مسلمانوں کیخلاف نفرت پر مبنی واقعہ قرار دے رہی ہیں لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ کار سوار اور مسلمان لڑکیوں کے درمیان تنازع کا نتیجہ ہے تاہم معاملے میں نفرت کے عنصر کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

امریکی اسلامی تعلقات کونسل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے اور مسلمان پناہ گزینوں کیخلاف پالیسیوں کے بعد سے مسلمانوں کیخلاف تعصب کے واقعات میں نمایاں اضافی دیکھنے میں آرہا ہے، 2015 میں مسلمانوں پر حملوں کے ایک ہزار چار سو نو واقعات پیش آئے جبکہ 2016 میں ان واقعات کی تعداد بڑھ کر دو ہزار دو سو تیرہ ہوگئی ہے۔

ایک آن لائن فنڈ اکھٹا کرنے والی تنظیم نے نبرہ حسنین کے خاندان کیلئے 61 ہزار ڈالرز سے زائد کی رقم جمع کی ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -