بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

خونخوار درندہ شیر انسان کا دوست کیسے بنا؟ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

مشہور مقولہ ہے کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور یہ بات پنجاب کے رہائشی ذیشان پر صادق آتی ہے، وہ اپنے شیروں کو بہت محبت اور لاڈ سے پالتے ہیں۔

پنجاب کے رہائشی ذیشان نے اپنے گھر میں ایک نجی چڑیا گھر قائم کر رکھا ہے جس میں انہوں نے نہایت قیمتی اور نایاب نسل کے غیر ملکی شیر پال رکھے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے راحیل عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے ذیشان نے بتایا کہ شوقیہ شیر پالنے والوں اور گھروں میں شیر رکھنے پر حکومت کو بھاری فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔

شیروں کے کھانے پینے متعلق انہوں نے بتایا کہ ایک شیر کو 24 گھنٹے کے دوران صرف ایک بار سات سے آٹھ کلو گوشت دیا جاتا ہے اور وہ بھی مغرب کے بعد رات کے وقت کیونکہ ایسے وقت میں مکھیاں نہیں ہوتیں اور شیر کسی قسم کی بیماری کا شکار نہیں ہوتے۔

اس کے علاوہ صبح کے وقت آدھا کلو دودھ بھی ہر شیر کو پلایا جاتا ہے، انہوں نے بتایا کہ شیر گوشت سے زیادہ ہڈی کھانا پسند کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اس کے سامنے گوشت اور ہڈی ڈالی جائے تو وہ پہلے ہڈی سے کھیلے گا اور اس کو چُورا چُورا کردے گا پھر اس کے بعد گوشت کھائے گا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں