میکسیکو کی صدر کلاڈیاشین بام کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا۔
خبرایجنسی کے مطابق واقعہ دارالحکومت میں صدر شین بام کی عوام سے ملاقات کےدوران پیش آیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا ویڈیوز میں ملزم کو صدر کے قریب آکر بوسہ دینے کی کوشش کرتے دیکھا گیا تو سیکیورٹی اہلکار نے فوری مداخلت کر کے اس شخص کو صدر سے الگ کیا اور پھر گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نشے میں تھا جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
صدر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ وہ چیز ہے جس کا میں نے بطور خاتون تجربہ کیا ہے لیکن تجربہ ہمارے ملک کی تمام خواتین کو ہوتا ہے اگر میں شکایت درج نہیں کراؤں گی، تو اس سے میکسیکو کی تمام خواتین کہاں جائیں گی؟ اگر وہ صدر کے ساتھ ایسا کرتے ہیں تو ملک کی باقی تمام خواتین کا کیا ہوگا؟


