تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

انسانی سر کچرے میں‌ چھپانے والا شخص گرفتار

میڈریڈ: اسپین کی پولیس نے انسانی سر چھپانے والے سفاک شخص کو ثبوت حاصل کرنے کے بعد گرفتار کرلیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اسپین کی پولیس نے کوڑے دان سے انسانی سر برآمد ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے اپنے فلیٹ کے قریب میں رکھے کوڑے دان میں انسانی سر پھینکا تھا۔

عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ وہ مذکورہ شخص کو دیکھ کر یہ سمجھا کہ شاید یہ ہالووین تہوار کے حوالے سے مذاق ہے کیونکہ وہ سب حتیٰ کہ بچوں کے سامنے بھی سر کی نمائش کررہا تھا۔

انسانی سر کی تصدیق ہونے کے بعد پرتگال سے ملنے والے اسپین کے سرحدی علاقے ہوئیلوانا کی ساؤتھ ویسٹ سٹی کی پولیس نے ایک روز قبل ایمرجنسی نافذ کی اور ملزم کو رات 9 بجے کے قریب گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر سر کٹی لاش بھی برآمد کی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اُس نے اپنے پچاس سالہ دوست کو قتل کیا، حراست میں لیے جانے والے شخص کی عمر پچاس سال بتائی گئی ہے۔

پولیس نے گرفتاری سے قبل علاقے کو گھیرے میں بھی لیا اور خاص آپریشن کے بعد ملزم کو گرفتار کیا۔

Comments

- Advertisement -