ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

خاتون کو اغوا کرنے والا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاس ویگاس: امریکی ریاست لاس ویگاس میں خاتون کو اغوا کرنے والے ملزم کو گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست لاس ویگاس میں خاتون کو اغوا کرنے والے 23 سالہ شخص کو گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔

لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت ڈارنل راجرز کے نام سے ہوئی ہے، ملزم اغوا اور بیٹریوں کی چوری میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون گھر کے دروازے کی جانب سے بھاگتے ہوئے آرہی ہیں، دروازہ نہیں کھلتا اور اتنی دیر میں ملزم خاتون کی جانب پہنچ جاتا ہے اور اسے تشدد نہ نشانہ بناتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ملزم سے التجا کررہی ہیں لیکن وہ اسے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا ہوا گاڑی کی جانب لے جاتا ہے۔

لاس ویگاس پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے اغوا کا یہ واقعہ یکم جنوری رات 12 بجکر 48 منٹ پر پیش آیا۔

لاس ویگاس پولیس کی جانب سے متاثرہ خاتون یا اس کی حالت کے بارے میں مزید معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملزم راجرز کے خلاف کلارک کاؤنٹی حراستی مرکز میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں