تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

امریکا، کرونا وائرس، خون کے نمونے چُرانے والا ملزم گرفتار

واشنگٹن: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک شخص کو کوویڈ 19 خون کے نمونے چرانے پر گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیلی فورنیا میں ایک شخص کو کرونا وائرس کے نمونے چرانے پر گرفتار کرلیا گیا، اسپتال میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ ہونے جارہے تھے۔

ڈیوس پولیس ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق 40 سالہ شان لامر مور کو پولیس نے گرفتار کیا اور نمونے چرانے کے بعد سائیکل پر فرارر ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس 11 اپریل سے ملزم کو تلاش کررہی تھی جب وہ مبینہ طور پر سٹرڈیوس اسپتال میں داخل ہوا اور ایک نمونہ چرالیا جو جانچ کا منتظر تھا اس کے بعد وہ علاقے سے سائیکل پر فرار ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 5 سو بار “سوری” لکھنے کی سزا

اسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ سٹرڈیوس اسپتال یولو کنٹری برادری اور اس کے باہر کی اعلیٰ معیار کی دیکھ بھال کرنے کے لیے پرعزم ہے، ہم اس صورتحال کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

ہم اس معاملے پر کاؤنٹی عہدیداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے ساتھ ہی اپنی داخلی تفتیش بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ لاکھوں افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -