تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ٹیلر سوئفٹ کے گھر میں گھسنے والے شخص کیساتھ کیا ہوا؟

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے اپارٹمنٹ میں ایک شخص نے گھسنے کی کوشش کی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ واقعے کے وقت امریکی گلوکارہ گھر پر موجود تھیں یا نہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نے گاڑی سے باہر نکلنے کے بعد ٹیلر سوئفٹ کی رہائشگاہ کے انٹرکام سسٹم کو کھینچ کر ہٹانے کی کوشش کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص ایک بار پھر گھر تک رسائی کی کوشش اور ناکامی پر واپس لوٹ گیا، بعدازاں اسے حراست میں لے لیا گیا۔

نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق اس پورے واقعے میں عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص پر نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ گاڑی سے شراب کی ایک بوتل بھی ملی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 32 سالہ گلوکارہ اس سے قبل بھی دھمکیوں، گھر پر حملے اور تعاقب کا نشانہ بن چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -