منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

بین اسٹوکس کے گھر چوری کا معاملہ، مشتبہ شخص گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر میں چوری کے معاملے میں پولیس نے ایک شخص کو شک کی بنیاد پر گرفتار کرلیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمالی یارکشائر سے 32 سالہ شخص کو چوری کے شبے میں حراست میں لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوری کے شبے میں گرفتار کئے گئے شخص کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ انگلش ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی، نقاب پوش افراد گھر سے زیورات اور قیمتی اور نایاب اشیاء لے اڑے تھے۔

انگلش ٹیسٹ کپتان نے سامان کی واپسی کیلئے سوشل میڈیا پر متعلقہ حکام سے مدد کی اپیل کی، ڈکیتی کا واقعہ 17 اکتوبر کو کاسل ایڈن میں پیش آیا اُس وقت انگلش کپتان پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ جب ڈکیتی کی واردات ہوئی اہلیہ اور دو بچے گھر میں ہی موجود تھے تاہم اہل خانہ محفوظ رہے۔

اسٹوکس نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر واقعے کی تفصیلات اور چوری کیے گئے سامان کی تصاویر شیئر کیں۔ ان اشیاء میں 2019 میں دیا گیا او بی ای اعزاز، کرسچین ڈائر کا ایک ہینڈ بیگ، انگلینڈ کرکٹ کے نشان والا سونے کا انگوٹھی اور کچھ بریسلیٹ شامل تھے۔

ظہیر عباس کو اہم عہدہ مل گیا

ان کا کہنا ہے کہ ان چوری کی جانے والی اشیاء میں سے اکثر کا تعلق میرے اور میرے خاندان کے لیے جذباتی طور پر بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور یہ ناقابلِ تلافی نقصانات ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں