کراچی: 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
The news is by your side.

Advertisement

کراچی: 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں 6 سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں 6 سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم فرحان کو اہل محلہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز سلمان لودھی کے مطابق کورنگی کے علاقے میں 6 سالہ بچی کو دکان میں لے جاکر زیادتی کی کوشش کی جارہی تھی، علاقہ مکینوں نے ملزم فرحان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم فرحان شادی شدہ ہے اور اس کی عمر 29 سال ہے جبکہ ملزم ساؤنڈ سسٹم کا کام کرتا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق بچی کو میڈیکل کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ لیا جارہا ہے تاکہ یہ پتا چل سکے کہ ملزم کے ساتھ کوئی اور شخص موجود تھا یا نہیں جبکہ ملزم فرحان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں