تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دبئی: پولیس نے 32 کروڑ سے زائد درہم کے غبن میں ملوث ایشیائی شخص کر گرفتار کرلیا

ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات کی پولیس نے دبئی میں 32 کروڑ 81 لاکھ 44 ہزار درہم کے غبن میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارت کے ریاست دبئی کی پولیس نے پیر کے روز دبئی بینک میں غبن کرنے والے ایشیائی شخص کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم دو ماہ سے پولیس کو چکما دے رہا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم کو بینک سے دھوکا دہی اور بینک کی رقم میں بڑی مقدار میں غبن کرنے کے مقدمات درج کروائیں ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی پولیس نے بتایا کہ ایشیائی شخص گذشتہ دو ماہ روپوش تھا اور اپنی رہائش کی جگہیں بار بار تبدیل کررہا تھا تاکہ پولیس کی حراست سے بچ سکے۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو گھاٹ لگا کر حراست میں لیا ہے۔

دئبی ہولیس کے گرفتار کروڑوں درہم کے غبن میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کی سربراہی اسسٹنٹ کمانڈر انچیف میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری کررہے تھے، جنہوں نے ایسے متعدد کیسز کو حل کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جرائم کی سرگرمیوں میں 98 فیصد غیر ملکی افراد ملوث ہوتے ہیں، جو وزٹ ویزے پر یا ملازمت کی غرض سے یو اے ای آتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارت کے دارالحکومت ابو ظہبی کی عدالت نے ابو ظہبی بینک غبن کیس کی سماعت کرتے ہوئے غبن کرنے والے 28 ملزموں کو ایک سال سے 15 برس تک قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -