پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

کراچی میں خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے بھتہ طلب کرنے والا ملزم پکڑاگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے بھتہ طلب کرنے والا ملزم پکڑا گیا، ملزم نے خاتون سے 10 لاکھ بھتے کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلشن معمار کے علاقے سے بھتہ خوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو محمد عمران نے بتایا کہ ملزم خواتین کے اکاوٴنٹس ہیک کرکے ہراساں اور بھتہ طلب کرتا تھا۔

محمد عمران کا کہنا تھا کہ ملزم تھانہ گلشن معمار میں بھتے کے مقدمے میں مطلوب تھا، ملزم نے خاتون سے 10 لاکھ بھتے کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔

ملزم سے بھتے میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے اور ملزم کی شناخت اوسامہ کے نام سے ہوئی۔

ایس ایس پی ایس آئی یو نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور اس کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ساتھ ہی مذید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں