جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

کراچی: تین سال سے پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے والا شخص گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک بیس میں ہیلتھ ٹیم نے پولیس کیساتھ کاروائی کی، کارروائی کے دوران پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

ہیلتھ ٹیم کے مطابق تین سال سے علاقے کے کچھ لوگ پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے قطرے پلانے سے انکار کررہے تھے، بارہ گھر ایسے تھے جہاں پولیو ٹیم تین سال سے جارہی تھی مگر ہر بار انکار کیا جاتا رہا، آج ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے پوری ٹیم کے ساتھ ایکشن کیا اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘پولیو کے قطرے نہ پلانے والے خاندان کیخلاف مقدمہ ہو گا

دوسری جانب ملک بھر میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، ‘دو بوند پاکستان کی خاطر’ کا موٹو لئے پولیو ٹیمیں کراچی تاخیبر اپنی ذمے داریوں میں مصروف عمل ہیں، خصوصی مہم کے دوران چار کروڑ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مذکورہ مہم میں 2 لاکھ65 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

انسداد پولیو پروگرام کے کو آرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا تھا کہ مذکورہ مہم میں 2 لاکھ65 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے، اس کے ساتھ بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جارہی ہے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں