منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

اسلام آباد ایئرپورٹ پرکسٹمزاوراے این ایف کی مشترکہ کارروائی‘ ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ پرکسٹمز اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک آئس ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پرکسٹمز اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مسافرکے بیگ سے کروڑوں روپے مالیت کی 610 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

اے این ایف حکام کے مطابق ملزم سمیع پرواز ای کے 615 سے دبئی جا رہا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی‘ 2 ملزمان گرفتار

خیال رہے کہ 31 جنوری کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے 2 افراد گرفتارکیے تھے۔

اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان سے کروڑوں مالیت کی ایک کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزمان قطرایئرلائن کی پروازکیو آر633 اے سے دوحا جا رہے تھے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافر کے قبضے سے ہیروئن کے کیپسول برآمد

یاد رہے کہ گزشتہ سال 12 اکتوبرکو اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے ہیروئن کے کیپسول برآمد کیے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں