اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

سعودی عرب میں حج ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک شخص گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں حج ضوابط کی خلاف ورزیوں پر فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرفتار شخص سوشل میڈیا پر مکہ مکرمہ میں داخلے کے اجازت نامے فراہم کرنے کا جھانسہ دے رہا تھا، گرفتار شخص شہریوں اور زائرین کو دھوکا دینے اور مالی فراڈ میں ملوث ہے۔

سعودی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

سعودی عرب، کونسے علاقے اتوار تک بارش کی زد میں رہیں گے؟

یاد رہے کہ رواں ہفتے مملکت نے حج کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کا اعلان کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں