ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

اوکاڑہ میں بھارتی پرچم لہرانے پر ایک شخص گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اوکاڑہ: اوکاڑہ پولیس نے ایک شخص کو گھرکی چھت پربھارتی پرچم لہرانے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص بھارتی پرچم اپنے گھر کی چھت پرلہرا رہا تھا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کیا۔

تفتیش سے معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص بھارتی کرکٹرورات کوہلی کا مداح ہے، تلاشی لینے پراس کے گھرویرات کی تصاویر بھی برآمد ہوئیں۔

پولیس نے تاحال مذکورہ شخص کی شناخت ظاہرنہیں کی ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ واقعہ اوکاڑہ کے صدر تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے اور گرفتار شخص فی الحال مذکورہ تھانے کی تحویل میں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں