تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

کِم جونگ جیسا ہیئر اسٹائل بنوانے والے شخص کی ویڈیو وائرل کیوں ہوگئی؟

ہیئر اسٹائل بنواتے وقت لوگوں کی جانب سے حجام کو بتایا جاتا ہے کہ فلاں طریقے سے بال بنانے ہیں اور حجام کی بھی کوشش ہوتی ہے کہ کسٹمر نے جس طرح کہا ہے اسی طرح بال بنائے جائیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص خود ہی کے ہیئر اسٹائل پر قہقہے لگارہا ہے اور ساتھ ہی حجام بھی مسکرا رہا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے شخص نے حجام سے درخواست کی کہ اس کا ہیئر اسٹائل شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان جیسا بنایا جائے اور حجام نے ایسا ہی کیا۔

مذکورہ شخص کم جونگ جیسا ہیئر اسٹائل مکمل ہونے کے بعد اپنی سیلفی بناتے ہوئے خود ہی اپنے آپ پر ہنستا رہا جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس دوران ہیئر اسٹائلسٹ بھی خود کو نہ روک سکا اور بے ساختہ قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگیا۔

مذکورہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -