تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ٹوٹی سڑکوں پر جمع گندے پانی کے خلاف انڈونیشین شہری کا انوکھا احتجاج

جکارتہ : دو برس سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک اور بدترین سیوریج نظام کے خلاف شہری نے گندے پانی سے نہا کر دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گندے پانی سے نہانے اور مچھلی پکڑنے کی ویڈیو انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک کے شہر پرایا سے وائرل ہوئی، جہاں امق نامی سماجی کارکن نے کئی برس سے ٹوٹی پڑی سڑک کی جانب حکمرانوں کی توجہ مبذول کرانے کےلیے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امق گندے پانی میں بیٹھ کر نہارہے ہیں اور پھر اسی پانی میں مچھلیاں بھی پکڑ رہے ہیں، ان کے اس احتجاج کا مقصد حکمرانوں اور عوام کی توجہ اس جانب لانا تھا۔

امق کے اس اقدام پر حکومت کو ہوش آیا وفاقی حکومت نے سڑک کی مرمت کا کام شروع کیا۔

ویڈیو بنانے والے رائن مہیسا نے کہا کہ مذکورہ سڑک گزشتہ دو برس سے ٹوٹی ہوئی تھی جس کے باعث یہ اکثر گندے پانی کے جوہڑ کا منظر پیش کرتی ہے حالاں کہ یہ ایک پوش علاقہ ہے جہاں انتہائی مہنگی رہائش گاہیں اور عمارات موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -