(12 جولائی 2025) بھارتی ریاست آسام میں شوہر نے بیوی سے طلاق کی خوشی میں 40 لیٹر دودھ سے نہا کر جشن منایا اور اسے اپنی آزادی قرار دیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ ضلع نالبری کے بارالیپار گاؤں میں پیش آیا۔ شوہر کی شناخت مانک کے نام سے ہوئی جس نے بیوی سے طلاق کے بعد ’آزادی‘ کا جشن بنانے کیلیے غیر معمولی اقدام اٹھایا۔
مانک نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس نے 40 لیٹر دودھ سے نہا کر آزادی کا جشن منایا۔
انہوں نے بتایا کہ میری بیوی اپنے آشنا کے ساتھ دو بار فرار ہوئی لیکن میں نے اسے بیٹی کی خاطر معاف کیا، حال ہی میں وہ تیسری پر آشنا کے ساتھ بھاگی تو مجھ سے برداشت نہ ہوا اور طلاق کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بے وفا شوہر سے طلاق پر خوشی سے نہال خاتون کا منفرد جشن
طلاق کیلیے قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مانک نے کیمرے کے سامنے 40 لیٹر دودھ خود پر بہایا تاکہ وہ اس لمحے کو یادگار بنایا جا سکے۔
مانک نے دعویٰ کیا کہ اس نے بیٹی کی خاطر شادی برقرار رکھنے کیلیے بہت کوششیں کیں لیکن بیوی نے آشنا کے ساتھ غیر ازدواجی تعلق برقرار رکھا اور متعدد مواقع پر گھر سے غائب ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بار بار مفاہمت کے باوجود رشتہ ایک اہم موڑ پر پہنچا اور قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے طلاق لی، وہ پہلے بھی فرار ہوئی تھی لیکن اس بار بیٹی کو بھی ساتھ لے گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ طلاق کے بعد مجھے ایسا لگ رہا ہے جسے میں آج ہی پیدا ہوا ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں نے دودھ سے خود کو صاف کیا تاکہ زندگی کی نئی شروعات کر سکوں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


