تازہ ترین

معمر شخص کی مگرمچھ کو ’فرائی پین‘ سے مارنے کی ویڈیو وائرل

آسٹریلیا میں معمر شخص کی مگرمچھ کو فرائی پین سے مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فیس بک پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگرمچھ معمر شخص پر حملہ آور ہوا تو انہوں نے اسے مارنے کے لیے فرائی پین اٹھالیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معمر شخص نے مگرمچھ کو مارا تو وہ بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔

چند سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’اگلی بار جب میں پانی کے کنارے کے قریب آؤں گا تو اپنے ساتھ فرائی پین رکھوں گا۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ویڈیو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ ’مگرمچھ کہہ رہا ہو ہم دوست تھے اور آپ مجھے مار رہے ہیں۔‘

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’مگرمچھ کہہ رہا ہے جو لڑتا ہے اور بھاگتا ہے وہ دوسرے دن لڑنے کے لیے جیتا ہے۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا میں شوٹنگ کے دوران مگرمچھ کی ایک خاتون پر حملہ کرنے کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -