جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

شوہر نے بلّے کے وار سے بیوی اور بچوں کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں شوہر نے بلّے سے مار مار کر بیوی اور دو کمسن بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوس ناک واقعہ شہر تھانے میں پیش آیا۔ ملزم کی شناخت امیہ بگدی کے نام سے ہوئی جس نے کرکٹ بیٹ سے بیوی اور معصوم بچوں کی جان لی۔

پولیس کے مطابق ملزم بے روزگار ہے اور نشے کا عادی ہے، بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد وہ فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، مقتولہ کی عمر 24 جبکہ بچوں کی عمریں 8 اور 6 سال ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو ماں اور بچوں کی لاشوں کو خون میں لت پت پایا، لاشوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے کرکٹ بیٹ برآمد کر لیا جس سے ملزم نے قتل کیا، امیہ بگدی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بھارت میں اس طرح کے جرائم روزانہ کی بنیاد پر پیش آتے ہیں۔ گزشتہ روز ریاست اتر پردیش میں سفاک شوہر نے جہیز کے معاملے پر بیوی کی ناک کو دانتوں سے کاٹ کر الگ کر دیا تھا۔

افسوس ناک واقعہ مہیش پور میں پیش آیا تھا جہاں 22 سالہ لڑکی کے شوہر نے اس پر سفاکانہ تشدد کیا اور لہو لہان کر دیا تھا۔

متاثرہ لڑکی نے سی بی گنج پولیس اسٹیشن پہنچ کر شوہر اور سسرال والوں کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راہول بھٹی نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ملزمان متاثرہ لڑکی سے بھاری جہیز کا مطالبہ کرتے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں