پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

یونیورسٹی کا چپراسی اسسٹنٹ پروفیسر بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بہار: کہتے ہیں کہ محنت اور لگن کبھی رائیگاں نہیں جاتی اور ایسا ہی کچھ بھارت کی ایک یونیورسٹی میں چپراسی کی نوکری کرنے والے شخص کے ساتھ ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 42 سالہ کمل کشور منڈل نے ریاست بہار کی ’تلکا مانجھی بھاگلپور یونیورسٹی‘ میں 20 سال چپراسی کی نوکری کی۔ انہوں نے سیاسیات میں گریجویشن کرنے کے بعد مالی مسائل کی وجہ سے 2003 میں نوکری شروع کی۔

یونیورسٹی میں طلبہ کو دیکھ کر انہیں پڑھائی جاری رکھنے کا شوق پیدا ہوا۔ کمل کشور نے یونیورسٹی انتظامیہ سے درخواست کر کے ماسٹر میں داخلہ لیا۔

انہوں نے نوکری کے ساتھ پڑھائی جاری رکھی اور پھر پی ایچ ڈی میں داخلہ لے لیا۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد کمل کشور نے این ای ٹی ٹیسٹ پاس کیا۔

2020 میں یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کی اسامی کے لیے کمل کشور نے درخواست کیا اور انہیں رواں سال نوکری مل گئی۔

اب یونیورسٹی میں 20 سال تک طلبہ کی دیکھ بھال کرنے والے کمل کشور انہیں تعلیم دے رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں