تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

شہری نے کتے کو کاٹ لیا

نیویارک: امریکا کے بزرگ نے آوارہ کتے کو اس قدر زور سے کاٹا کہ اُن کا دانت ٹوٹ گیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے 55 سالہ مارٹن فلیچر اپنے دو کتوں کے ساتھ فٹ پاتھ پر گھوم رہے تھے کہ اسی دوران آوارہ کتوں نے اُن کے کتوں پر حملہ کردیا۔

آوارہ کتوں نے مارٹن کے پالتو جانوروں پر اس قدر زور سے حملہ کیا کہ وہ بری طرح سے زخمی ہوگئے، بڑے کتے نے دونوں بچوں کو کاٹا اور بری طرح سے بھنبھوڑا۔

Martin Fletcher, pictured from Redcar was walking with his two puppies when they were attacked by a Rottweiler, leaving one of his dogs with more than 30 stitches following an £800 operation

فلیچر کے مطابق وہ اپنے کتوں کو لے کر اسپتال پہنچے تو ایک بچے کے 30 ٹانگے لگے۔ انہوں نے بتایا کہ 800 پاؤنڈ میڈیکل کے اخراجات آئے۔

مارٹن کے مطابق انہوں نے پانے کتے کو چھڑوانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے، سب کچھ کرنے کے باوجود جب بڑے کتے نے اُن کے بچے کو نہ چھوڑا تو انہوں نے آوارہ کتے کی کمر پر اپنے دانت گاڑھ دیے۔

Mr Fletcher bit the Rottweiler to counter the attack on his Jack Russell pets

فلیچر کے مطابق انہوں نے بڑے کتے کے اتنی زور سے کاٹا کہ اُن کا اپنا دانت ٹوٹ گیا۔ ’مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میرے کاٹنے کے بعد وہ میرے بچوں کو چھوڑ کر بھاگ گیا تھا‘۔

مالک کے مطابق وہ اپنے کتوں کی مرہم پٹی کروانے کے بعد خود بھی اسپتال گئے جہاں ڈاکٹرز نے انہیں انجیکشن لگایا اور اینٹی بائیوٹک دیں تاکہ اثرات زائل ہوجائیں۔

Comments

- Advertisement -