تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سر پر بم پھوڑنے والا شخص چل بسا

امریکا میں چار جولائی کو یومِ آزادی کے وقت خوب آتش بازی ہوتی ہے لیکن اسی واقعے میں ایک شخص نے اپنے سر پر رکھ کر آتش بازی کا فوارہ جلانے کی کوشش کی جس میں وہ فوت ہوگیا ہے۔

پانچ جولائی کی رات کو پولیس طلب کی گئی تو پولیس طبی عملے کے ساتھ وہاں پہنچی تو معلوم ہوا پیبلو روئز نامی شخص کے سر کے بال چلے ہوئے تھے اور کھوپڑی سے بھیجہ باہررِس رہا تھا۔ اسے ڈاکٹروں نے بچانے کی بہت کوشش کی تاہم وہ پولیس پہنچنے کے کچھ دیر بعد ہی فوت ہوگیا۔

اس کے دوستوں نے بتایا کہ پیبلوشراب کے نشے میں دھت تھا اور مارٹر طرز کی آتش بازی کے پٹاخے کو جلادیا۔

تاہم وہ آسمان پر جانے کی بجائے کسی وجہ سے سر پر ہی پھٹ پڑا جس سے اس کی کھوپڑی کو شدید نقصان پہنچا اور سر کھوپڑی کی ہڈی سے نیچے تک پھٹ گیا۔

اس حادثے میں وہ طبی امداد سے قبل ہی چل بسا تھا۔

یاد رہے کہ ٹیکساس کے علاقے سان اینٹونیو کے 43 سالہ شخص نے سر پر رکھ کر آتش بازی جلانے کی کوشش کی تو اس کے سر اور چہرے کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

Comments

- Advertisement -