تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

چور نے 20 روپے چرانے کیلئے کیا کیا؟ پولیس بھی ہکا بکا رہ گئی

نئی دہلی : بھارتی شہری نے بیس روپے چرانے کےلیے تین دکانوں کا تالا توڑ ڈالا، تالا توڑ وارداتیں دیکھ کر تاجر برادری خوفزدہ ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر فتح پور میں چوری کی انوکھی واردات رونما ہوئی جس میں چور نے کئی دکانوں کے تالے توڑے مگر رقم بہت ہی معمولی چرائی۔

دکاندار تالے ٹوٹے دیکھ کر شدید خوفزدہ ہوئے اور پولیس کو مطلع کیا جس پر پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی۔

تحقیق کے دوران پتہ چلا کہ تین دکانوں کا تالا توڑ کر چور نے صرف 20 روپے چرائے تھے تاکہ وہ کُرکُرے پاپٹر کھاسکے۔

پولیس نے ویڈیو کی مدد سے چور کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا جس نےبتایا کہ اسے کرکرے کھانے کا دل چاہ رہا تھا، مگر پیسے نہیں تھے اسی لیے دکانوں کے تالے توڑے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، ملزم کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -