تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

بیڈ روم میں موجود ’خفیہ سرنگ‘ کی ویڈیو وائرل

آپ نے گھروں میں اسٹور رومز یا خفیہ کمروں کے بارے میں اکثر سنا یا دیکھا ہوگا لیکن کیا آپ نے کبھی کسی گھر کے کمرے کے اندر ایک بہت بڑی سرنگ کے بارے میں سنا ہے جس کے دروازے بستر کے نیچے سے کھلتے ہیں، یقیناً آپ کا جواب نہیں ہوگا۔

عام طور پر ہم میں سے بیشتر لوگ گھریلو سامان بیڈ کے نیچے رکھ دیتے ہیں لیکن بستر کے نیچے کسی خفیہ سرنگ کے بارے میں کسی نے نہیں سنا ہوگا۔

ایک شخص نے اپنے بستر کے نیچے ایک لمبی اور وسیع و عریض سرنگ بنادی، عجیب و غریب تخلیق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیڈ کے نیچے سیڑھیاں موجود ہیں اور نیچے جانے کے بعد ایک لمبی سرنگ ہے، سرنگ میں زمین کے چاروں اطراف پیلے رنگ کی روشنی رکھی گئی ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سرنگ کی کھدائی کے نشانات بھی دیواروں پرموجود ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئے اور اس پر دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اس سرنگ میں کوئی مشکوک شخص چھپا ہوا ہوگا، ایک دوسرے صارف نے سرنگ کو خوفناک قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -