تازہ ترین

ویڈیو: سادھو کے کہنے پر نوجوان نے خود کو دفن کر دیا

بھارت میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں زبردست ترقی کے باوجود وہاں کے شہری اب بھی توہم پرستانہ عقائد اور طریقوں کی گرفت میں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش میں ایک نوجوان نے اندھی تقلید کرتے ہوئے سادھو کے کہنے پر خود کو زندہ دفن کر ڈالا، لیکن خوش قسمتی سے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

سادھو نے پریشان نوجوان سے کہا کہ اگر وہ زندگی میں روشنی (سکون) چاہتا ہے تو نوراتری کے تہوار سے قبل سمادھی لے، یعنی خود کو دفن کرے۔

علاقہ مکینوں نے اس بارے میں علم ہونے کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو قبر سے نکال کر تین سادھوؤں سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کے تین سادھوؤں نے نوجوان سے کہا کہ اگر وہ بہت سارا پیسہ چاہتا ہے تو سمادھی لے، ملزمان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -