تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دبئی: جعلی چیک کے ذریعے مہنگی گاڑیاں خریدنے والا عرب شہری گرفتار

دبئی : دبئی کے علاقے القوسیس کی پولیس نے جعلی چیک کے ذریعے لگژری گاڑیاں خریدنے والے عرب ملک کے شہری کو گرفتار کرکے کیس پبلک پراسٹیکیوٹر کے حوالے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی پولیس نے دبئی کے علاقے ال قوسیس سے جعلی چیک کے ذریعے قیمتی گاڑی خریدنے والے عرب شہری کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔

دبئی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عرب ملک سے تعلق رکھنے والے مذکورہ ملزم نے ان افراد کو نشانہ بنایا جنہوں نے اپنی لگژری گاڑیوں کی فروخت کے لیے اخبارات یا سوشل میڈیا پر اشتہارات دیئے تھے۔

پولیس ترجمان نے عرب میڈیا کو بتایا کہ جعلی چیک کے ذریعے گاڑیاں خریدنے والے ملزم نے گاڑی مالکان سے رابطہ کرکے گاڑی کے عوض چیک کے ذریعے بھاری رقم دینے کی لالچ دی اور جمعرات کی شام گاڑی مالکان کو چیک دے کر گاڑیاں خریدی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فراڈ کیس میں گرفتار ہونے والے ملزم نے اس دوران گاڑیوں کو اپنے نام پر ٹرانسفر کرواتے ہوئے گاڑی کے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے اور اپنا موبائل فون بند کردیا، تاکہ متاثرہ افراد رابطہ نہ کرسکیں۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو اگلے دن بینک میں اندازہ ہوا کہ عرب شہری نے دھوکہ دیا ہے، کیوں بینک عملے نے یہ کہہ کر چیک لینے سے انکار کردیا کہ چیک جعلی ہے۔

دبئی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کو جعلی چیک کے ذریعے گاڑیاں خریدنے کی آٹھ شکایات موصول ہوئی تھیں، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے کیس پبلک پراسٹیکیوٹر کے حوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ عرب ملک سے تعلق رکھنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے کی صورت میں 3 برس قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دبئی پولیس کے ترجمان برگیڈئر جنرل یوسف العدیدی نے میڈیا کو بتایا کہ القوسیس پولیس کو ابتک 1 ہزار 429 جعلی چیک کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ جن کی مالیت 14 کروڑ 40 لاکھ درہم ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -