منگل, جنوری 20, 2026
اشتہار

اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرکے ہیئروئن برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ مسافر سے ایک کلو 800 گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق منشیات مسافر نے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی تھی، قانونی کارروائی کے لیے ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، ملتان ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں اے ایس ایف نے عمان جانے والے مسافر کے سامان سے 3 کلو 378 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ہی نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جانے والے مسافر سے 3 کلو آئس ہیروئن برآمد کرکے گرفتار کیا تھا۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق عملے نے شک کی بنیاد پر مسافر کی تلاشی لی تو یہ انکشاف ہوا کہ اس کے سامان میں موجود نمکو کے پیکٹس میں آئس ہیروئین چھپا کر رکھی گئی تھی۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں