The news is by your side.

Advertisement

دبئی: منشیات اسمگلنگ کے جرم میں نائجیرین شخص کو 10 برس قید کی سزا

دبئی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت کرتے ہوئے نائجیرین شخص کو 1 لاکھ درہم جرمانہ اور 10 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی عدالت نے دبئی کے بین الااقوامی ہوائی اڈے سے گرفتار ہونے والے نائجیرین مسافر کو منشیات اسمگلنگ کرنے کے جرم میں 10 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم سنا دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا 33 سالہ نائجیرین شخص کو کسٹم پولیس نے دبئی کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 26.6 کلو منشیات اسمگل کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا، جو رواں برس 3 مارچ کو وزٹ ویزے پر دبئی آیا تھا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق دبئی ہوائی اڈے پر کسٹم پولیس کے اہلکاروں نے مذکورہ شخص کے سامان کی تلاشی لی گئی تو نائجیرین مسافر کے سامان سے ماریجوانا (بھنگ) کے متعدد ڈبّے برآمد ہوئے تھے۔ جسے منشیات رکھنے اور اسمگل کرنے کی دفعات کے تحت سزا سنائی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نائجیرین شخص نے عدالت نے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی تھی، تاہم عدالت نے ملزم کو منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 1 لاکھ درہم اور سزا مکمل ہونے بعد ملک بدر کرنے کا حکم بھی سنایا۔

خیال رہے کہ ایک ماہ قبل بھی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کیس میں 24 سالہ بھارتی نوجوان کو 6.7 کلو گرام ڈرگز اسمگلر کرنے کے جرم میں 10 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں