تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سی این این و سابق امریکی صدور کو بم بھیجنے والے ملزم پر 5 مقدمے درج

واشنگٹن : پولیس سابق امریکی صدور بارک اوباما اور بل کلنٹن سمیت موجودہ صدر ٹرمپ کے مخالفین کو پائپ بم بھیجنے والے گرفتار ملزم کے خلاف پانچ مقدمے درج کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدور بارک اوباما اور بل کلنٹن اور مشہور و معروف صحافتی ادارے سمیت ٹرمپ مخالف ملک کی اہم سیاسی شخصیات کو پائپ بم بھیجنے والے ملزم سیزار ساوک کو پولیس نے گذشتہ روز میامی سے گرفتار کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی حکام نے ٹرمپ مخالفین میں خوف و ہراس پھیلانے والے گرفتار ملزم پر سابق صدور و سیاسی شخصیات کو دھماکا خیز مواد بھیجنے اور سابق صدور کو دھماکانے سمیت 5 مقدمے درج کیے گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ کا کہنا تھا کہ ایسے اعمال انتہائی شرم ناک ہیں جن کی ہمارے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں 14 اشیاء سابق صدر اوبامہ اور اداکار رابرٹ ڈی نیرو سمیت متعدد اہم شخصیات کو بھیجی گئی تھیں، جس میں دو فلوریڈا اور نیو یارک سٹی میں جمعے کے روز ملی تھیں۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دو مزید پیکٹ کیلیفورنیا میں ارب پتی اور ڈیموکریٹ ڈونر ٹام اسٹیئر کو موصول ہوئی تھی، جو کویئر سروس بُرلن گیم کے ذریعے بھیجی گئی تھی جبکہ کیلیفورنیا میں ہی ڈیموکریٹ سینیٹر کمالا حارث کو بھی مشکوش پیکٹ موصول ہونے کی اطلاعات آئی تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اہم شخصیات کو بم موصول ہونے کے واقعات امریکا کے وسط مدتی اتنخابات سے دو ہفتے قبل رونما ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 56 سالہ ملزم سیزار ساوک کا تعلق نیویارک سے ہے جسے ماضی میں بھی مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کے باعث گرفتار کیا جا چکا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملزم 2002 میں بھی گرفتار ہوچکا ہے جب اس نے دھمکی دیتے ہوئے ایک ڈیوائس کو زبردستی اتار دیا تھا، ملزم کو 2015 میں بھی ایک کیس کے دوران خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے میں زیر استعمال گاڑی بھی برآمد کرکے ضبط کرلی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -