منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

شہری کا سر پر رکھے تربوز 60 سیکنڈ میں‌ کاٹنے کا عالمی ریکارڈ، دیکھنے والے حیران

اشتہار

حیرت انگیز

کولا لمپور : ملائیشن شہری نے ایک مرتبہ پھر دوست کے سر رکھے 50 تربوز ساٹھ سیکنڈ میں کاٹ کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

دنیا میں ایسے لوگ کثرت سے ہائے جاتے ہیں جو اپنے کارناموں سے نہ صرف دنیا کو حیران کردیتے ہیں بلکہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی شہری نے ایک مرتبہ پھر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کراکے دنیا کو حیران کردیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عشریتا فرمان نامی شہری اس سے قبل 600 عالمی ریکارڈ حاصل کرچکا ہے۔

مذکورہ شہری نے حالیہ ریکارڈ 50 تربوز ایک منٹ میں خنجر سے کاٹنے کا ریکارڈ بنایا ہے جو انہوں نے اپنے دوست پر سر رکھ کر کاٹی ہے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل فرمان 26 توبوز اپنے پیٹ پر رکھ کر ایک منٹ میں کاٹنے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں