The news is by your side.

Advertisement

کنوارہ بن کر فراڈ‌ کرنے والے شخص کے خلاف چوتھی بیوی کی قانونی درخواست

کراچی: شہر قائد میں معصوم شہریوں کو لوٹنے کا نیا طریقہ سامنے آگیا، آفتاب نامی شخص نے کنوارہ لڑکا بن کر چوتھی شادی کی اور  لاکھوں روپے کی رقم کے علاوہ جہیز پر قبضہ کرکے بیٹھ گیا۔

نمائندہ اے آر وائی سلمان لودھی کے مطابق اورنگی ٹاؤن کی رہائشی خاتون سے آفتاب نامی شخص نے اپنے آپ کو کنوارہ ظاہر کرکے چوتھی شادی کی اور بڑا گھر خریدنے کا جھانسہ دے کر اہلیہ کا مکان فروخت کروادیا۔

متاثرہ خاتون کے ضبط کا بندھن ٹوٹا تو وہ اپنے شوہر کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کروانے تھانے پہنچی اور دفعہ 420 کے تحت ایف آئی آر درج کروانے کی درخواست اورنگی ٹاؤن کے تھانے پہنچی۔

خاتون نے درخواست دائر کی کہ اُن کے شوہر آفتاب احمد نے اپنے آپ کو کنوارہ ظاہر کرکے مجھ سے چوتھی شادی کی تاہم مجھے بعد میں پہلے سے ہونے والی تین شادیوں کا علم ہوا۔

درخواست میں خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ آفتاب نے بڑا گھر دلانے کا جھانسہ دے کر پرانا مکان فروخت کردیا اور جہیز پر قبضہ بھی کرلیا، اہل خانہ کی جانب سے جہیز اور مکان کی رقم کی واپسی کے مطالبے پر وہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

متاثرہ خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ اُن کا شوہر اب تک 40 لاکھ روپے کا غبن کرچکا ہے لہذا دھوکا دہی کی دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کر کے آفتاب کو گرفتار کیا جائے اور ہماری چیزیں واپس کی جائیں۔

ویڈیو دیکھیں

دوسری جانب پولیس کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم نے مقدمے میں عدالت سے ضمانت لے رکھی ہے جس کی بنیاد پر اُسے گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں