The news is by your side.

Advertisement

کتے کے روپ میں ‘بھوت’ کیمرے کی آنکھ میں قید (بچے ویڈیو نہ دیکھیں)

سڈنی: آسٹریلوی شہری نے اپنے گھر میں دیکھے گئے ‘بھوت’ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر ایسی ویڈیو وائرل ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مناظر میں نظر آنے والا کتا دراصل بھوت ہے۔

گھر کے مالک کا کہنا ہے کہ اس کے ہاں صرف ایک کتا موجود ہے لیکن ایک رات اس کے کسی دوسرے کتے کو بھی کھیلتے ہوئے دیکھا، حیران کن طور پر دروازہ بند ہونے کے باعث گھر میں داخلے کا کوئی راستہ ہی نہیں تھا۔

شہری نے بتایا کہ کتے کے روپ میں ‘بھوت’ کو دیکھنے کے لیے آیا تو وہ غائب ہوچکا تھا اور موقع پر صرف میرا ہی کتا موجود تھا، یہ ایک عجیب وغریب واقعہ ہے۔

مذکورہ شخص نے کہا کہ ان کی بیوی روزانہ کی بنیاد پر سیکیورٹی کیمرے کا جائزہ لینے کی عادی ہے اور اسی نے ہی دیکھا کہ کوئی ‘ٹرانس پیرنٹ’ کتا ہمارے کتے کے ساتھ کھیل رہا ہے۔

انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی حیرت کا اظہار کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں